الأحزاب ⁦۳۳:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۳ · پارہ ۲۲

مَّا كَانَ عَلَى ٱلنَّبِيِّ مِنۡ حَرَجٖ فِيمَا فَرَضَ ٱللَّهُ لَهُۥۖ سُنَّةَ ٱللَّهِ فِي ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلُۚ وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قَدَرٗا مَّقۡدُورًا

Ma kana AAala annabiyyimin harajin feema farada Allahu lahusunnata Allahi fee allatheena khalaw min qablu wakanaamru Allahi qadaran maqdoora

تراجم

جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لئے مقرر کی ہیں ان میں نبی پر کوئی حرج نہیں[1] ، (یہی) اللہ کا دستور ان میں بھی رہا جو پہلے ہوئے[2] اور اللہ تعالیٰ کے کام اندازے پر مقرر کئے ہوئے ہیں.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اسی واقعہ نکاح زینب (رضی الله عنها) کی طرف اشارہ ہے، چونکہ یہ نکاح آپ (صلى الله عليه وسلم) کے لئے حلال تھا، اس لئے اس میں کوئی گناہ اور تنگی والی بات نہیں ہے۔
  2. یعنی گزشتہ انبیا علیہم السلام بھی ایسے کاموں کے کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے جو اللہ کی طرف سے ان پر فرض قرار دیئے جاتے تھے چاہے قومی اور عوامی رسم ورواج ان کے خلاف ہی ہوتے۔
  3. یعنی خاص حکمت ومصلحت پر مبنی ہوتے ہیں، دنیوی حکمرانوں کی طرح وقتی اور فوری ضرورت پر مشتمل نہیں ہوتے، اسی طرح ان کا وقت بھی مقرر ہوتا ہے جس کے مطابق وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

نبی کے لیے اس کام میں اعتراض کی کوئی بات نہیں ہوتی جو اللہ نے اس کے لیے طے کردیا ہو۔ یہی اللہ کی وہ سنت ہے جس پر ان (انبیاء) کے معاملے میں بھی عمل ہوتا آیا ہے جو پہلے گزر چکے ہیں۔ اور اللہ کا فیصلہ نپا تلا مقدر ہوتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَّاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلنَّبِىِّl-nabiyiنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. مِنْminکوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. حَرَجٍḥarajinحرج
    مادہ
    حرج
    اصل لفظ
    حَرَج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فِيمَاfīmāاس معاملے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  8. فَرَضَfaraḍaجو مقرر کیا
    مادہ
    فرض
    اصل لفظ
    فَرَضَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  10. لَهُۥlahuاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. سُنَّةَsunnataطریقہ
    مادہ
    سنن
    اصل لفظ
    سُنَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  14. ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں (میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  15. خَلَوْا۟khalawجو گزر چکے
    مادہ
    خلو
    اصل لفظ
    خَلا
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. قَبْلُqabluاس سے پہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. وَكَانَwakānaاور ہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  19. أَمْرُamruحکم
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  20. ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  21. قَدَرًاqadaranاندازے میں
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. مَّقْدُورًاmaqdūranمقرر کیا ہوا
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    مَقْدُور
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

لے پالک کی بیوی سے متعلق حکم۔ فرماتا ہے کہ جب اللہ کے نزدیک اپنے لے پالک متبنی کی بیوی سے اس کی طلاق کے بعد نکاح کرنا حلال ہے پھر اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کیا حرج ہے اگلے نبیوں پر جو جو حکم اللہ نازل فرماتے تھے۔ ان پر عمل کرنے میں ان پر کوئی حرج نہ تھا۔ اس سے منافقوں کے اس قول کا رد کرنا ہے کہ دیکھو اپنے آزاد کردہ غلام اور لے پالک لڑکے کی بیوی سے نکاح کرلیا۔ اس اللہ کے مقدر کردہ امور ہو کر ہی رہتے ہیں، وہ جو چاہتا ہے ہوتا ہے جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir