Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) السجدة ۳۲:۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ذَٰلِكَ عَٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۳۲:۶ کھولیںیہی ہے چھپے کھلے کا جاننے واﻻ، زبردست غالب بہت ہی مہربان.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا [10] ، زبردست [11] اور رحیم [12]
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :10
یعنی دوسرے جو بھی ہیں ان کے لیے ایک چیز ظاہر ہے تو بیشمار چیزیں ان سے پوشیدہ ہیں۔ فرشتے ہوں یا جن، یا نبی اور ولی اور برگزیدہ انسان، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو سب کچھ جاننے والا ہو۔ یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے کہ اس پر ہر چیز عیاں ہے۔ جو کچھ گزر چکا ہے، جو کچھ موجود ہے، اور جو کچھ آنے والا ہے، سب اس پر روشن ہے۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :11
یعنی ہر چیز پر غالب۔ کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں جو اس کے ارادے میں مزاحم ہوسکے اور اس کے حکم کو نافذ ہونے سے روک سکے۔ ہر شے اس سے مغلوب ہے اور کسی میں اس کے مقابلے کا بل بوتا نہیں ہے۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :12
یعنی اس غلبے اور قوت قاہرہ کے باوجود وہ ظالم نہیں ہے بلکہ اپنی مخلوق پر رحیم و شفیق ہے۔