Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) السجدة ⁦۳۲:۲۹⁩

آیات

  1. قُلۡ يَوۡمَ ٱلۡفَتۡحِ لَا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِيمَٰنُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ

    آیت ⁦۳۲:۲۹⁩ کھولیں

    جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان ﻻنا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ان سے کہو”فیصلے کے دن ایمان لانا اُن لوگوں کےلیے کچھ بھی نافع نہ ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہےاور پھر اُن کو کوئی مہلت نہ ملے گی۔“ [42]

سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :42

یعنی یہ کونسی ایسی چیز ہے جس کے لیے تم بےچین ہوتے ہو۔ خدا کا عذاب آگیا تو پھر سنبھلنے کا موقع تم کو نصیب نہ ہوگا۔ اس مہلت کو غنیمت جانو جو عذاب آنے سے پہلے تم کو ملی ہوئی ہے۔ عذاب سامنے دیکھ کر ایمان لاؤ گے تو کچھ حاصل نہ ہوگا۔