Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) السجدة ۳۲:۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَفَمَن كَانَ مُؤۡمِنٗا كَمَن كَانَ فَاسِقٗاۚ لَّا يَسۡتَوُۥنَ
آیت ۳۲:۱۸ کھولیںکیا وه جو مومن ہو مثل اس کے ہے جو فاسق ہو[1] ؟ یہ برابر نہیں ہو سکتے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بھلا کہیں یہ ہوسکتا ہے کہ جو شخص مومن ہو وہ اُس شخص کی طرح ہو جائے جو فاسق ہو؟ [30] یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ [31]
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :30
یہاں مومن اور فاسق کی دو متقابل اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں۔ مومن سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کو اپنا رب واحد مان کر اس قانون کی اطاعت اختیار کرلے جو اللہ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ سے بھیجا ہے۔ اس کے برعکس فاسق وہ ہے جو فسق (خروج از طاعت، یا با الفاظ دیگر بغاوت، خود مختاری اور اطاعت غیر اللہ) کا رویہ اختیار کرے۔
سورة السَّجْدَة حاشیہ نمبر :31
یعنی نہ دنیا میں ان کا طرز فکر و طرز حیات یکساں ہوسکتا ہے اور نہ آخرت میں ان کے ساتھ خدا کا معاملہ یکساں ہوسکتا ہے۔