Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) لقمان ⁦۳۱:۳۰⁩

آیات

  1. ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلۡبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ 

    آیت ⁦۳۱:۳۰⁩ کھولیں

    یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں[1] سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے [52] اور  اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔ [53] اور ( اس وجہ سے کہ ) اللہ ہی بزرگ و بر تر ہے۔ [54]

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :52

یعنی حقیقی فاعل مختار ہے، خلق و تدبیر کے اختیارات کا اصل مالک ہے۔

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :53

یعنی وہ سب محض تمہارے تخیلات کے آفریدہ خدا ہیں۔ تم نے فرض کرلیا ہے کہ فلاں صاحب خدائی میں کوئی دخل رکھتے ہیں اور فلاں حضرت کو مشکل کشائی و حاجت روائی کے اختیارات حاصل ہیں۔ حالانکہ فی الواقع ان میں سے کوئی صاحب بھی کچھ نہیں بنا سکتے۔

سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :54

یعنی ہر چیز سے بالا تر جس کے سامنے سب پست ہیں، اور ہر چیز سے بزرگ جس کے سامنے سب چھوٹے ہیں۔