Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الروم ۳۰:۴۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مَن كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهُۥۖ وَمَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِأَنفُسِهِمۡ يَمۡهَدُونَ
آیت ۳۰:۴۴ کھولیںکفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاه سنوار رہے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس نے کُفر کیا ہے اُس کے کُفر کا وبال اُسی پر ہے۔[67] اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے ہی لیے فلاح کا راستہ صاف کر رہے ہیں
سورة الروم حاشیہ نمبر : 67
یہ ایک جامع فقرہ ہے جو تمام ان مضرتوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے جو کافر کو اپنے کفر کی بدولت پہنچ سکتی ہے۔ مضرتوں کی کوئی مفصل فہرست بھی اتنی جامع نہیں ہوسکتی۔