Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الروم ۳۰:۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّينِ ٱلۡقَيِّمِ مِن قَبۡلِ أَن يَأۡتِيَ يَوۡمٞ لَّا مَرَدَّ لَهُۥ مِنَ ٱللَّهِۖ يَوۡمَئِذٖ يَصَّدَّعُونَ
آیت ۳۰:۴۳ کھولیںپس آپ اپنا رخ اس سچے اور سیدھے دین کی طرف ہی رکھیں قبل اس کے کہ وه دن آجائے جس کا ٹل جانا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ہی نہیں[1] ، اس دن سب متفرق[2] ہو جائیں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس (اے نبیؐ )اپنا رُخ مضبوطی کے ساتھ جما دو اِس دینِ راست کی سمت میں قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹل جانے کی کوئی صُورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے۔[66] اُس دن لوگ پھٹ کر ایک دُوسرے سے الگ ہو جائیں گے
سورة الروم حاشیہ نمبر : 66
یعنی جس کو نہ اللہ تعالیٰ خود ٹالے گا اور اس نے کسی کے لیے ایسی کسی تدبیر کی کوئی گنجائش چھوڑی ہے کہ وہ اسے ٹال سکے۔