Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ۳:۸۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَفَغَيۡرَ دِينِ ٱللَّهِ يَبۡغُونَ وَلَهُۥٓ أَسۡلَمَ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُونَ
آیت ۳:۸۳ کھولیںکیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے[1] ، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اب کیا یہ لوگ اللہ کی اطا عت کے طریقہ ﴿دینُُ اللہ﴾ کوچھوڑ کر کوئی اور طریقہ چاہتے ہیں؟ حالانکہ آسمان و زمین کی ساری چیزیں چارو ناچاراللہ ہی کے تابع فرمان﴿مسلم﴾ہیں[71] اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے؟
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :71
یعنی تمام کائنات اور کائنات کی ہر چیز کا دین تو یہی اسلام، یعنی اللہ کی اطاعت و بندگی ہے، اب تم اس کائنات کے اندر رہتے ہوئے اسلام کو چھوڑ کر کونسا طریقہ زندگی تلاش کر رہے ہو ؟