Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) آل عمران ⁦۳:۸۲⁩

آیات

  1. فَمَن تَوَلَّىٰ بَعۡدَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

    آیت ⁦۳:۸۲⁩ کھولیں

    پس اس کے بعد بھی جو پلٹ جائیں وه یقیناً پورے نافرمان ہیں۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اس کے بعد جو اپنے عہد سے پھر جائے وہی فاسق ہے۔[70]

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :70

اس ارشاد سے مقصود اہل کتاب کو متنبہ کرنا ہے کہ تم اللہ کے عہد کو توڑ رہے ہو، محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار اور ان کی مخالفت کر کے اس میثاق کی خلاف ورزی کر رہے ہو، جو تمہارے انبیاء سے لیا گیا تھا، لہٰذا اب تم فاسق ہوچکے ہو، یعنی اللہ کی اطاعت سے نکل گئے ہو۔