Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ۲۹:۵۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَلَوۡلَآ أَجَلٞ مُّسَمّٗى لَّجَآءَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ وَلَيَأۡتِيَنَّهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
آیت ۲۹:۵۳ کھولیںیہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں[1] ۔ اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا[2]، یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہ لوگ تم سے عذاب جلدی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔[93] اگر ایک وقت مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو ان پر عذاب آچکا ہوتا۔ اور یقیناً(اپنے وقت پر )وہ آکر رہے گا اچانک ، اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو گی
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 93
یعنی بار بار چیلنج کے انداز میں مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر تم رسول ہو اور ہم واقعی حق کو جھٹلا رہے ہیں تو ہم پر وہ عذاب کیوں نہیں لے آتے جس کے ڈراوے تم ہمیں دیا کرتے ہو۔