Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ۲۹:۳۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دَارِهِمۡ جَٰثِمِينَ
آیت ۲۹:۳۷ کھولیںپھر بھی انہوں نے انہیں جھٹلایا آخر انہیں زلزلے نے پکڑ لیا اور وه اپنے گھروں میں بیٹھے کے بیٹھے مرده ہو کر ره گئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
مگر انہوں نے اسے جھُٹلا دیا۔[63] آخر کار ایک سخت زلزلے نے انہیں آلیا اور وہ اپنے گھروں میں[64] پڑے کے پڑے رہ گئے
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 63
یعنی اس بات کو تسلیم نہ کیا کہ حضرت شعیب اللہ کے رسول ہیں، اور یہ تعلیم جو وہ دے رہے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اور اس کو نہ ماننے کا نتیجہ انہیں عذاب الہی کی شکل میں بھگتنا ہوگا۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 64
گھر سے مراد وہ پورا علاقہ ہے جس میں یہ قوم رہتی تھی۔ ظاہر ہے کہ جب ایک پوری قوم کا ذکر ہورہا ہو تو اس کا گھر اس کا ملک ہی ہوسکتا ہے۔