Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ۲۹:۳۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِلَىٰ مَدۡيَنَ أَخَاهُمۡ شُعَيۡبٗا فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱرۡجُواْ ٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأٓخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
آیت ۲۹:۳۶ کھولیںاور مدین کی طرف[1] ہم نے ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو قیامت کے دن کی توقع رکھو[2] اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور مَدیَن کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا۔[61] اُس نے کہا” اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو اور روزِ آخر کے اُمیدوار رہو[62] اور زمین میں مفسد بن کر زیادتیاں نہ کرتے پھرو۔“
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 61
تقابل کے لیے ملاحظہ ہو الاعراف، رکوع 11 ۔ ہود 8 ۔ الشعراء 10 ۔
سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 62
اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ آخرت کے آنے کی توقع رکھو، یہ نہ سمجھو کہ جو کچھ ہے بس یہی دنیوی زندگی ہے اور کوئی دوسری زندگی نہیں ہے جس میں تمہیں اپنے اعمال کا حساب دینا اور جزا و سزا پانا ہو۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ وہ کام کرو جس سے تم آخرت میں انجام بہتر ہونے کی امید کرسکو۔