Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العنكبوت ⁦۲۹:۲۹⁩

آیات

  1. أَئِنَّكُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلرِّجَالَ وَتَقۡطَعُونَ ٱلسَّبِيلَ وَتَأۡتُونَ فِي نَادِيكُمُ ٱلۡمُنكَرَۖ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱئۡتِنَا بِعَذَابِ ٱللَّهِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ

    آیت ⁦۲۹:۲۹⁩ کھولیں

    کیا تم مردوں کے پاس بدفعلی کے لیے آتے ہو[1] اور راستے بند کرتے ہو[2] اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو[3]؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس[4] جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا عذاب لے آ.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا تمہارا حال یہ ہے کہ مَردوں کے پاس جاتے ہو،[51] اور رہزنی کرتے ہو اور اپنی مجلسوں میں بُرے کام کرتے ہو؟“[52] پھر کوئی جواب اُس کی قوم کے پاس اس کے سوا نہ تھا کہ انہوں نے کہا” لے آ اللہ کا عذاب اگر تُو سچا ہے۔“

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 51

یعنی ان سے شہوت رانی کرتے ہو، جیسا کہ سورة اعراف میں ہے : اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَاۗءِ ۔ (آیت 81) |" تم خواہش نفس پوری کرنے کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس جاتے ہو |"۔

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر : 52

یعنی یہ فحش کام چھپ کر بھی نہیں کرتے بلکہ علانیہ اپنی مجلسوں میں ایک دوسرے کے سامنے اس کا ارتکاب کرتے ہو۔ یہی بات سورة نمل میں فرمائی ہے : اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَاَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ ۔ (آیت 54) |" کیا تم ایسے بگڑ گئے ہو کہ دیکھنے والی آنکھوں کے سامنے فحش کاری کرتے ہو |"۔