العنكبوت ⁦۲۹:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۸ · پارہ ۲۰

قُلۡ سِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ بَدَأَ ٱلۡخَلۡقَۚ ثُمَّ ٱللَّهُ يُنشِئُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأٓخِرَةَۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ 

Qul seeroo fee al-ardi fanthurookayfa badaa alkhalqa thumma Allahu yunshi-o annash-ataal-akhirata inna Allaha AAala kulli shay-inqadeer

تراجم

کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی[1] کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ابتداءً پیدائش کی۔ پھر اللہ تعالیٰ ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی آفاق میں پھیلی ہوئی اللہ کی نشانیاں دیکھو زمین پر غور کرو، کس طرح اسے بچھایا، اس میں پہاڑ ، وادیاں، نہریں اور سمندر بنائے، اسی سے انواع واقسام کی روزیاں اور پھل پیدا کیے۔ کیا یہ سب چیزیں اس بات پر دلالت نہیں کرتیں کہ انہیں بنایا گیا ہے اور ان کا کوئی بنانے والا ہے؟

کہو کہ : ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ اللہ نے کس طرح مخلوق کو شروع میں پیدا کیا، پھر اللہ ہی آخرت والی مخلوق کو بھی اٹھا کھڑا کرے گا۔ یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْqulکہہ دیجئے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. سِيرُوا۟sīrūچلو پھرو
    مادہ
    سير
    اصل لفظ
    سارَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. فَٱنظُرُوا۟fa-unẓurūپھر دیکھو
    مادہ
    نظر
    اصل لفظ
    نَظَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  6. كَيْفَkayfaکس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. بَدَأَbada-aاس نے ابتدا کی ہے
    مادہ
    بدا
    اصل لفظ
    بَدَأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. ٱلْخَلْقَl-khalqaتخلیق کی
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلْق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. ثُمَّthummaپھر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثُمّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  10. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. يُنشِئُyunshi-uاٹھائے گا
    مادہ
    نشا
    اصل لفظ
    أَنشَأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. ٱلنَّشْأَةَl-nashataاٹھانا
    مادہ
    نشا
    اصل لفظ
    نَشْأَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. ٱلْءَاخِرَةَl-ākhirataدوسری بار
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  15. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  17. كُلِّkulliہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  18. شَىْءٍshayinچیز (پر)
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. قَدِيرٌqadīrunقدرت رکھنے والا ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کہہ دیجئے! کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو تو سہی (١) کہ کس طرح اللہ تعالٰی نے ابتداء پیدائش کی۔ پھر اللہ تعالٰی ہی دوسری نئی پیدائش کرے گا، اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے۔ ٢٠۔١ یعنی آفاق میں پھیلی ہوئی اللہ کی نشانیاں دیکھو زمین پر غور کرو، کس طرح اسے بچھایا، اس میں پہاڑ، وادیاں، نہریں اور سمندر بنائے، اسی انواع و اقسام کی روزیاں اور پھل پیدا کئے۔ کیا یہ سب چیزیں اس بات پر دلالت نہیں کرتیں کہ انہیں بنایا گیا ہے اور ان کا کوئی بنانے والا ہے؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan