القصص ⁦۲۸:۸۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۹۶ · پارہ ۲۰

وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنۡ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ بَعۡدَ إِذۡ أُنزِلَتۡ إِلَيۡكَۖ وَٱدۡعُ إِلَىٰ رَبِّكَۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ

Wala yasuddunnaka AAan ayatiAllahi baAAda ith onzilat ilayka wadAAu ilarabbika wala takoonanna mina almushrikeen

تراجم

خیال رکھیئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تبلیﻎ سے روک نہ دیں[1] اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کافروں کی باتیں، ان کی ایذا رسانی اور ان کی طرف سے تبلیغ ودعوت کی راہ میں رکاوٹیں، آپ کو قرآن کی تلاوت اور اس کی تبلیغ سے نہ روک دیں۔ بلکہ آپ پوری تن دہی اور یکسوئی سے رب کی طرف بلانے کا کام کرتے رہیں۔

اور جب اللہ کی آیتیں تم پر نازل کردی گئی ہیں تو اس کے بعد یہ لوگ تمہیں ہرگز ان (پر عمل کرنے) سے روکنے نہ پائیں۔ اور تم اپنے رب کی طرف لوگوں کو دعوت دیتے رہو، اور ہرگز ان مشرکین میں شامل نہ ہونا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يَصُدُّنَّكَyaṣuddunnakaباز رکھیں تجھ کو/ ہرگز نہ روکیں تجھ کو
    مادہ
    صدد
    اصل لفظ
    صَدَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  3. عَنْʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ءَايَٰتِāyātiآیات (سے)
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. بَعْدَbaʿdaبعد اس کے
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  7. إِذْidhکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  8. أُنزِلَتْunzilatنازل کی گئیں
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. إِلَيْكَilaykaتیری طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. وَٱدْعُwa-ud'ʿuاور بلاؤ
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  11. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. رَبِّكَrabbikaاپنے رب کی (طرف)
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  14. تَكُونَنَّtakūnannaہرگز تم ہونا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  15. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  16. ٱلْمُشْرِكِينَl-mush'rikīnaمشرکوں میں (سے)
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    مُشْرِك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

خیال رکھئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالٰی کی آیتوں کی تبلیغ سے روک نہ دیں اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں۔ (۱) ۸۷۔۱ یعنی ان کافروں کی باتیں، انکی ایذاء رسانی اور انکی طرف سے تبلیغ و دعوت کی راہ میں رکاوٹیں، آپ کو قرآن کی تلاوت اور اس کی تبلیغ سے نہ روک دیں۔ بلکہ آپ پوری تن دہی اور یکسوئی سے رب کی طرف بلانے کا کام کرتے رہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan