Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النمل ۲۷:۷۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِي بَيۡنَهُم بِحُكۡمِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡعَلِيمُ
آیت ۲۷:۷۸ کھولیںآپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا[1] ، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یقیناً (اِسی طرح)تیرا ربّ اِن لوگوں کے درمیان[95] بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے۔[96]
سورة النمل حاشیہ نمبر : 95
یعنی قریش کے کفار اور اہل ایمان کے درمیان۔
سورة النمل حاشیہ نمبر : 96
یعنی نہ اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک سکتی ہے، اور نہ اس کے فیصلے میں غلطی کا کوئی احتمال ہے۔