النمل ⁦۲۷:۶۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۲ · پارہ ۲۰

أَمَّن جَعَلَ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارٗا وَجَعَلَ خِلَٰلَهَآ أَنۡهَٰرٗا وَجَعَلَ لَهَا رَوَٰسِيَ وَجَعَلَ بَيۡنَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًاۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

Amman jaAAala al-arda qararanwajaAAala khilalaha anharan wajaAAala laharawasiya wajaAAala bayna albahrayni hajizana-ilahun maAAa Allahi bal aktharuhum layaAAlamoon

تراجم

کیا وه جس نے زمین کو قرار گاه بنایا[1] اور اس کے درمیان نہریں جاری کر دیں اور اس کے لیے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی[2] کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ساکن اور ثابت، نہ ہلتی ہے، نہ ڈولتی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو زمین پر رہنا ممکن ہی نہ ہوتا۔ زمین پر بڑے بڑے پہاڑ بنانے کا مقصد بھی زمین کو حرکت کرنے سے اور ڈولنے سے روکنا ہی ہے۔
  2. اس کی تشریح کے لیے دیکھیں سورۃ الفرقان ، 53 کا حاشیہ۔

بھلا وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار کی جگہ بنایا، اور اس کے بیچ بیچ میں دریا پیدا کیے، اور اس (کو ٹھہرانے) کے لیے (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں، اور دو سمندروں کے درمیان ایک آڑ رکھ دی ؟ [1] کیا (پھر بھی تم کہتے ہو کہ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جہاں دو دریا یا دو سمندر ملتے ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا یہ کرشمہ دکھایا ہے کہ دونوں کے پانی آپس میں ملتے نہیں ہیں، بلکہ دور تک دونوں دریا ساتھ ساتھ بہنے کے باوجود الگ الگ نظر آتے ہیں، گویا ان کے درمیان ایک آڑ کھڑی کردی گئی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمَّنammanیا کون ہے جس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. جَعَلَjaʿalaبنایا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْأَرْضَl-arḍaزمین کو
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. قَرَارًاqarāranجائے قرار
    مادہ
    قرر
    اصل لفظ
    قَرار
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَجَعَلَwajaʿalaاور بنایا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  6. خِلَٰلَهَآkhilālahāاس کے درمیان
    مادہ
    خلل
    اصل لفظ
    خِلال
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. أَنْهَٰرًاanhāranنہروں کو
    مادہ
    نهر
    اصل لفظ
    نَهَر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَجَعَلَwajaʿalaاور بنائے
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. لَهَاlahāاس کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. رَوَٰسِىَrawāsiyaپہاڑ
    مادہ
    رسو
    اصل لفظ
    رَواسِي
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَجَعَلَwajaʿalaاور بنایا
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  12. بَيْنَbaynaدرمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  13. ٱلْبَحْرَيْنِl-baḥrayniدو سمندروں کے
    مادہ
    بحر
    اصل لفظ
    بَحْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. حَاجِزًاḥājizanایک پردہ
    مادہ
    حجز
    اصل لفظ
    حاجِز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. أَءِلَٰهٌa-ilāhunکیا کوئی الٰہ ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    إِلٰه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · اسم
  16. مَّعَmaʿaساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  17. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  19. أَكْثَرُهُمْaktharuhumان میں سے اکثر
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    أَكْثَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  20. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  21. يَعْلَمُونَyaʿlamūnaعلم رکھتے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

کائنات کے مظاہر اللہ تعالیٰ کی صداقت٭٭ زمین کو اللہ تعالیٰ نے ٹھہری ہوئی اور ساکن بنایا تاکہ دنیا آرام سے اپنی زندگی بسر کرسکے اور اس پھیلے ہوئے فرش پر راحت پاسکے۔ جیسے اور آیت میں ہے آیت (اللہ الذی جعل لکم الأرض قرارا الخ) ، اللہ تعالیٰ نے زمین کو تمہارے لئے ٹھہری ہوئی ساکن بنایا اور آسمان کو چھت بنایا۔ اس نے زمین پر پانی کے دریا بہادئیے جو ادھر ادھربہتے رہتے ہیں اور ملک ملک پہنچ کر زمین کو سیراب کرتے ہیں تاکہ زمین سے کھیت باغ وغیرہ اگیں۔ اس نے زمین کی مضبوطی کے لئے اس پر پہاڑوں کی میخیں گاڑھ دیں تاکہ وہ تمہیں متزلزل نہ کرسکے ٹھہری رہے۔ اسکی قدرت دیکھو کہ ایک کھاری سمندر ہے اور دوسرا میٹھا ہے۔ دونوں بہہ رہے ہیں بیچ میں کوئی روک آڑ پردہ حجاب نہیں لیکن قدرت نے ایک کو ایک سے الگ کر رکھا ہے اور نہ کڑوا میٹھے میں مل سکے نہ میٹھاکرڑوے میں۔ کھاری اپنے فوائد پہنچاتا رہے میٹھا اپنے فوائد دیتا رہے اس کا نتھرا ہوا خوش ذائقہ مسرورکن خوش ہضم پانی لوگ پئیں اپنے جانوروں کو پلائیں کھتیاں باڑیاں باغات وغیرہ میں یہ پانی پہنچائیں نہائیں دھوئیں وغیرہ۔ کھاری پانی اپنی فوائد سے لوگوں کو سود مند کرے یہ ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے تاکہ ہوا خراب نہ ہو۔ اور اس آیت میں بھی ہے ان دونوں کا بیان موجود ہے آیت ( وَهُوَ الَّذِيْ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ ھٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّھٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ 53؀) 25 ۔ الفرقان :53) یعنی ان دونوں سمندروں کا جاری کرنے والا اللہ ہی ہے اور اسی لئے ان دونوں کے درمیاں حد فاصل قائم کر رکھی ہے۔ یہاں یہ قدرتیں اپنی جتاکر۔ پھر سوال کرتا ہے کہ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بھی ایسا ہے جس نے یہ کام کئے ہوں یا کرسکتا ہو ؟ تاکہ وہ بھی لائق عبادت سمجھا جائے۔ اکثر لوگ محض بےعلمی سے غیر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ عبادتوں کے لائق صرف وہی ایک ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir