Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۷۶⁩

آیات

  1. أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ

    آیت ⁦۲۶:۷۶⁩ کھولیں

    تم اور تمہارے اگلے باپ دادا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ [54]

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :54

یعنی کیا ایک مذہب کی صداقت کے لیے بس یہ دلیل کافی ہے کہ وہ باپ دادا کے وقتوں سے چلا آ رہا ہے ؟ کیا نسل پر نسل بس یونہی آنکھیں بند کر کے مکھی پر مکھی مارتی چلی جائے اور کوئی آنکھیں کھول کر نہ دیکھے کہ جن کی بندگی ہم بجا لا رہے ہیں ان کے اندر واقعی خدائی کی کوئی صفت پائی بھی جاتی ہے یا نہیں اور وہ ہماری قسمتیں بنانے اور بگاڑنے کے کچھ اختیارات رکھتے بھی ہیں یا نہیں ؟