Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۴۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت ۲۶:۴۴ کھولیںانہوں نے اپنی رسیاں اور ﻻٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انہوں نے فوراً اپنی رسّیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے” فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے۔“ [36]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :36
یہاں یہ ذکر چھوڑ دیا ہے کہ حضرت موسیٰ کی زبان سے یہ فقرہ سنتے ہی جب جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینکیں تو یکایک وہ بہت سے سانپوں کی شکل میں حضرت موسیٰ کی طرف لپکتی نظر آئیں۔ اس کی تفصیل قرآن مجید میں دوسرے مقامات پر بیان ہوچکی ہے۔ سورة اعراف میں ہے : فَلَمَّآ اَلْقَوْا سَحَرُوْا اَعْیُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْھَبُوْھُمْ وَجَآءُوْا بِسِحْرٍ عَظِیْمٍ ، |" جب انہوں نے اپنے انچھرے پھینکے تو لوگوں کی آنکھوں کو مسحور کردیا، سب کو دہشت زدہ کر کے رکھ دیا، اور بڑا بھاری جادو بنا لائے |"۔ سورة طٰہٰ میں اس وقت کا نقشہ یہ کھینچا گیا ہے کہ : فَاِذا حِبَالُھُمْ وَعِصِیُّھُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْہِ مِنْ سِحْرِھِمْ اَنَّھَا تَسْعیٰ ہ فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہ خِیْفَۃً مُّوْ سیٰ ۔ |" یکایک ان کے سحر سے حضرت موسیٰ کو یوں محسوس ہوا کہ ان کی رسیاں اور لاٹھیاں دوڑی چلی آ رہی ہیں، اس سے موسیٰ (علیہ السلام) اپنے دل میں ڈر سے گئے |"۔