Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۲۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ
آیت ۲۶:۲۲۲ کھولیںوه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں۔ [140]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :140
مراد ہیں کاہن، جوتشی، فال گیر، رمّال، اور |" عامل |" قسم کے لوگ جو غیب دانی کا ڈھونگ رچاتے پھرتے ہیں۔ گول مول لچھے دار باتیں بنا کر لوگوں کی قسمتیں بتاتے ہیں، یا سیانے بن کر جنوں اور روحوں اور مؤکلوں کے ذریعہ سے لوگوں کی بگڑی بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔