Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۷۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت ۲۶:۱۷۱ کھولیںبجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بجز ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔ [113]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :113
اس سے مراد حضرت لوط (علیہ السلام) کی بیوی ہے۔ سورة تحریم میں حضرت نوح (علیہ السلام) اور حضرت لوط کی بیویوں کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ کانَتَا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ فَخَانَتٰھُمَا (آیت 10) ۔ |" یہ دونوں عورتیں ہمارے دو صالح بندوں کے گھر میں تھیں مگر انہوں نے ان کے ساتھ خیانت کی |"۔ یعنی دونوں ایمان سے خالی تھیں اور اپنے نیک شوہروں کا ساتھ دینے کے بجائے ان دونوں نے اپنی کافر قوم کا ساتھ دیا۔ اسی بنا پر جب اللہ تعالیٰ نے قوم لوط (علیہ السلام) پر عذاب نازل کرنے کا فیصلہ فرمایا اور حضرت لوط (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ اپنے اہل و عیال کو لے کر اس علاقے سے نکل جائیں تو ساتھ ہی یہ بھی ہدایت فرما دی کہ اپنی بیوی کو ساتھ نہ لے جاؤ، فَاَسْرِ بِاَھْلِکَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَلَا یَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَکَ اِنَّہ مُصِیْبُھَا مَآ اَصَابَھُمْ (ہود آیت 81 ) ۔ |" پس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو ساتھ لے کر نکل جا اور تم میں سے کوئی پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے۔ مگر اپنی بیوی کو ساتھ نہ لے جا، اس پر وہی کچھ گزرنی ہے جو ان لوگوں پر گزرنی ہے |"۔