Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ⁦۲۶:۱۵⁩

آیات

  1. قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ

    آیت ⁦۲۶:۱۵⁩ کھولیں

    جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ[1] ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

فرمایا” ہر گز نہیں، تم دونوں جاوٴ ہماری نشانیاں لے کر [12] ، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سُنتے رہیں گے

سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :12

نشانیوں سے مراد عصا اور ید بیضاء کے معجزے ہیں جن کے عطا کیے جانے کی تفصیل سورة الاعراف رکوع 13 ۔ 14، طٰہٰ رکوع 1، سورة نمل رکوع 1، اور سورة قصص رکوع 4 میں بیان ہوئی ہے۔