Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۲۶:۱۴۳ کھولیںمیں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسُول ہوں۔ [96]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :96
حضرت صالح (علیہ السلام) کی امانت و دیانت اور غیر معمولی قابلیت کی شہادت خود اس قوم کے لوگوں کی زبان سے قرآن مجید ان الفاظ میں نقل کرتا ہے : قَالُوْا یٰصَالِحُ قَدْ کُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّ ا قَبْلَ ھٰذَا۔ (ہود۔ آیت 62) |" انہوں نے کہا اے صالح علیہ السلام، اس سے پہلے تو تم ہمارے درمیان ایسے آدمی تھے جس سے ہماری بڑی امیدیں وابستہ تھیں |"۔