الشعراء ⁦۲۶:۱۴۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۳ · پارہ ۱۹

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Kaththabat thamoodu almursaleen

تراجم

ﺛمودیوں[1] نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ثمود کامسکن حجر تھا جو حجاز کے شمال میں ہے، آج کل اسے مدائن صالح کہتے ہیں۔ (ایسرالتفاسیر) یہ عرب تھے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) تبوک جاتے ہوئے ان بستیوں سے گزر کر گئے تھے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔

قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : قوم ثمود اور حضرت صالح ؑ کا تعارف پیچھے سورة اعراف (7۔ 72) اور سورة ہود (11۔ 61 تا 68) میں گزرچکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَذَّبَتْkadhabatجھٹلایا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ثَمُودُthamūduثمود نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ثَمُود
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. ٱلْمُرْسَلِينَl-mur'salīnaرسولوں کو
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

صالح (علیہ السلام) اور قوم ثمود اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول حضرت صالح (علیہ السلام) کا واقعہ بیان ہو رہا کہ آپ اپنی قوم ثمود کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے تھے یہ لوگ عرب حجر نامی شہر میں رہتے تھے جو وادی القری اور ملک شام کے درمیان ہے۔ یہ عادیوں کے بعد اور ابراہمیوں سے پہلے تھے شام کی طرف جاتے ہوئے آپ کا اس جگہ سے گزرنے کا بیان سورة اعراف کی تفسیر میں پہلے گزرچکا ہے۔ انہیں ان کے نبی نے اللہ کی طرف بلایا کہ یہ اللہ کی توحید کو مانیں اور حضرت صالح (علیہ السلام) کی رسالت کا اقرار کریں لیکن انہوں نے بھی انکار کردیا اور اپنے کفر پر جمے رہے اللہ کے پیغمبر کو جھوٹا کہا۔ باوجود اللہ سے ڈرتے رہنے کی نصیحت سننے کی پرہیزگاری اختیار نہ کی۔ باوجود رسول امین کی موجودگی کے راہ ہدایت اختیار نہ کی۔ حالانکہ نبی کا صاف اعلان تھا کہ میں اپنا کوئی بوجھ تم پر ڈال نہیں رہا میں تو رسالت کی تبلیغ کے اجرا کا صرف اللہ تعالیٰ سے خواہاں ہوں۔ اس کے بعد اللہ کی نعمتیں انہیں یاد دلائیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir