Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت ۲۶:۱۱۹ کھولیںچنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آخر کار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ [87]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :87
|" بھری ہوئی کشتی |" سے مراد یہ ہے کہ وہ کشتی ایمان لانے والے انسانوں اور تمام جانوروں سے بھر گئی تھی جن کا ایک ایک جوڑا ساتھ رکھ لینے کی ہدایت فرمائی گئی تھی۔ اس کی تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو سورة ہود، آیت 40 ۔