Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۱۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت ۲۶:۱۱۰ کھولیںپس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے)میری اطاعت کرو۔“ [80]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :80
اس فقرے کی تکرار بےوجہ نہیں ہے۔ پہلے یہ ایک اور مناسبت سے فرمایا گیا تھا اور یہاں ایک دوسری مناسبت سے اس کو دہرایا گیا ہے۔ اوپر اِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ سے فاتَّقُوا اللہَ کے فقرے کی مناسبت یہ تھی کہ جو شخص اللہ کی طرف سے ایک امانت دار رسول ہے، جس کی صفت امانت سے تم لوگ خود بھی واقف ہو، اسے جھٹلاتے ہوئے خدا سے ڈرو۔ اور یہاں مَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ سے اس فقرے کی مناسبت یہ ہے کہ جو شخص اپنے کسی ذاتی فائدے کے بغیر محض اصلاح خلق کے لیے پورے اخلاص کے ساتھ کام کر رہا ہے اس کی نیت پر حملہ کرتے ہوئے خدا سے ڈرو۔ اس بات کو اتنا زور دے کر بیان کرنے کی وجہ یہ تھی کہ قوم کے سردار حضرت نوح کی مخلصانہ دعوت حق میں کیڑے ڈالنے کے لیے ان پر یہ الزام لگاتے تھے کہ یہ شخص دراصل یہ ساری دوڑ دھوپ اپنی بڑائی کے لیے کر رہا ہے : یُرِیْدُ اَنْ یَّتَفَضَّلَ عَلَیْکُمْ (المؤمنون، آیت 24) ۔ |" یہ چاہتا ہے کہ تم پر فضیلت حاصل کرے |"۔