Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الشعراء ۲۶:۱۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ
آیت ۲۶:۱۱ کھولیںقوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
فرعون کی قوم کے پاس [8] ۔۔۔۔ کیا وہ نہیں ڈرتے؟“ [9]
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :8
یہ انداز بیان قوم فرعون کے انتہائی ظلم کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا تعارف ہی |" ظالم قوم |" کے لقب سے کرایا گیا ہے۔ گویا اس کا اصل نام ظالم قوم ہے اور قوم فرعون اس کا ترجمہ و تفسیر۔
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :9
یعنی اے موسیٰ ، دیکھو کیسی عجیب بات ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو مختار مطلق سمجھتے ہوئے دنیا میں ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں اور اس بات سے بےخوف ہیں کہ اوپر کوئی خدا بھی ہے جو ان سے باز پرس کرنے والا ہے۔