Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفرقان ۲۵:۶۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرّٗا وَمُقَامٗا
آیت ۲۵:۶۶ کھولیںبے شک وه ٹھہرنے اور رہنے کے لحاظ سے بدترین جگہ ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ تو بڑا ہی بُرا مستقر اور مقام ہے۔ [82]
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :82
یعنی یہ عبادت ان میں کوئی غرور پیدا نہیں کرتی۔ انہیں اس بات کا کوئی زعم نہیں ہوتا کہ ہم تو اللہ کے پیارے اور اس کے چہیتے ہیں، بھلا آگ ہمیں کہاں چھو سکتی ہے۔ بلکہ اپنی ساری نیکیوں اور عبادتوں کے باوجود وہ اس خوف سے کانپتے رہتے ہیں کہ کہیں ہمارے عمل کی کو تاہیاں ہم کو مبتلائے عذاب نہ کردیں۔ وہ اپنے تقویٰ کے زور سے جنت جیت لینے کا پندار نہیں رکھتے، بلکہ اپنی انسانی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے عذاب سے بچ نکلنے ہی کو غنیمت سمجھتے ہیں، اور اس کے لیے بھی ان کا اعتماد اپنے عمل پر نہیں بلکہ اللہ کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔