Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۹۲⁩

آیات

  1. عَٰلِمِ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

    آیت ⁦۲۳:۹۲⁩ کھولیں

    وه غائب حاضر کا جاننے واﻻ ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے باﻻتر ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کھُلے اور چھُپے کا جاننے والا، [86] وہ بالا تر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ تجویز کر رہے ہیں

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :86

اس میں ایک لطیف اشارہ ہے اس خاص قسم کے شرک کی طرف جس نے پہلے شفاعت کے مشرکانہ عقیدے کی، اور پھر غیر اللہ کے لیے علم غیب (علم ماکان و ما یکون) کے اثبات کی شکل اختیار کرلی۔ یہ آیت اس شرک کے دونوں پہلوؤں کی تردید کردیتی ہے۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، طٰہٰ ، حواشی 85 ۔ 86 ۔ الانبیاء حاشیہ 27) ۔