المؤمنون ⁦۲۳:۷۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۴۷ · پارہ ۱۸

وَهُوَ ٱلَّذِي ذَرَأَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَإِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

Wahuwa allathee tharaakum feeal-ardi wa-ilayhi tuhsharoon

تراجم

اور وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کرکے زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس میں اللہ کی قدرت عظیمہ کا بیان ہے کہ جس طرح اس نے تمہیں پیدا کر کے مختلف اطراف میں پھیلا دیا ہے۔ تمہارے رنگ بھی ایک دوسرے سے مختلف، زبانیں بھی مختلف اور عادات و رسومات بھی مختلف۔ پھر ایک وقت آئے گا کہ تم سب کو زندہ کر کے وہ اپنی بارگاہ میں جمع فرمائے گا۔

اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کر کے لے جایا جائے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهُوَwahuwaاور وہ اللہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلَّذِىalladhīوہ ذات ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. ذَرَأَكُمْdhara-akumجس نے پھیلایا تم کو
    مادہ
    ذرا
    اصل لفظ
    ذَرَأَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَإِلَيْهِwa-ilayhiاور اسی کی طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. تُحْشَرُونَtuḥ'sharūnaتم اکٹھے کیے جاؤ گے
    مادہ
    حشر
    اصل لفظ
    حَشَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کرکے زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے (١)۔ ۔١ اس میں اللہ کی قدرت عظیمہ کا بیان ہے کہ جس طرح اس نے تمہیں پیدا کر کے مختلف اطراف میں پھیلا دیا ہے۔ تمہارے رنگ بھی ایک دوسرے سے مختلف، زبانیں بھی مختلف اور عادات و رسومات بھی مختلف۔ پھر ایک وقت آئے گا کہ تم سب کو زندہ کر کے وہ اپنی بارگاہ میں جمع فرمائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan