Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المؤمنون ⁦۲۳:۶۷⁩

آیات

  1. مُسۡتَكۡبِرِينَ بِهِۦ سَٰمِرٗا تَهۡجُرُونَ

    آیت ⁦۲۳:۶۷⁩ کھولیں

    اکڑتے اینٹھتے[1] افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے [63] اور بکواس کیا کرتے تھے

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :63

اصل میں لفظ |" سٰمِراً |" استعمال کیا گیا ہے۔ سمر کے معنی ہیں رات کے وقت بات چیت کرنا، گپیں ہانکنا، قصے کہانیاں کہنا۔ دیہاتی اور قصباتی زندگی میں یہ راتوں کی گپیں عموماً چوپالوں میں ہوا کرتی ہیں، اور یہی اہل مکہ کا بھی دستور تھا۔