Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ إِلَّا رِجَالٗا نُّوحِيٓ إِلَيۡهِمۡۖ فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
آیت ۲۱:۷ کھولیںتجھ سے پہلے جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے[1] جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے پس تم اہل کتاب سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اے محمدؐ ، تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسُول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے۔ [9] تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہلِ کتاب سے پوچھ لو۔ [10]
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :9
یہ جواب ہے ان کے اس قول کا کہ |" یہ شخص تم جیسا ایک بشر ہی تو ہے |" وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بشریت کو اس بات کی دلیل قرار دیتے تھے کہ آپ نبی نہیں ہو سکتے۔ جواب دیا گیا کہ پہلے زمانے کے جن لوگوں کو تم خود مانتے ہو کہ وہ خدا کی طرف سے بھیجے گئے تھے، وہ سب بھی بشر ہی تھے اور بشر ہوتے ہوئے ہی خدا کی وحی سے سرفراز ہوئے تھے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد چہارم، یٰسین، حاشیہ 11 ) ۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :10
یعنی یہ یہودی، جو آج اسلام کی دشمنی میں تمہارے ہم نوا ہیں اور تم کو مخالفت کے داؤ پیچ سکھایا کرتے ہیں، ان ہی سے پوچھ لو کہ موسیٰ اور دوسرے انبیاء بنی اسرائیل کون تھے۔ انسان ہی تھے یا کوئی اور مخلوق ؟