Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۴۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَئِن مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٞ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت ۲۱:۴۶ کھولیںاگر انہیں تیرے رب کے کسی عذاب کا جھونکا بھی لگ جائے تو پکار اٹھیں کہ ہائے ہماری بدبختی! یقیناً ہم گنہگار تھے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اگر تیرے ربّ کا عذاب ذرا سا انہیں چھُو جائے [47] تو ابھی چیخ اُٹھیں کہ ہائے ہماری کم بختی، بے شک ہم خطاوار تھے
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :47
وہی عذاب جس کے لیے یہ جلدی مچاتے ہیں اور مذاق کے انداز میں کہتے ہیں کہ لاؤ نا وہ عذاب کیوں نہیں وہ ٹوٹ پڑتا۔