Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۳۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَجَعَلۡنَا فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيهَا فِجَاجٗا سُبُلٗا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُونَ
آیت ۲۱:۳۱ کھولیںاور ہم نے زمین میں پہاڑ بنا دیئے تاکہ وه مخلوق کو ہلا نہ سکے[1] ، اور ہم نے اس[2] میں کشاده راہیں بنا دیں تاکہ وه راستہ حاصل کریں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ہم نے زمین میں پہاڑ جما دیے تا کہ وہ اِنہیں لے کر ڈھلک نہ جائے، [30] اور اس میں کشادہ راہیں بنا دیں، [31] شاید کہ یہ لوگ اپنا راستہ معلوم کر لیں۔ [32]
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :30
اس کی تشریح سورة نحل حاشیہ نمبر 12 میں گزر چکی ہے۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :31
یعنی پہاڑوں کے درمیان ایسے درے رکھ دیے اور دریا نکال دیے جن کی وجہ سے پہاڑی علاقوں سے گزرنے اور زمین کے ایک خطے سے دوسرے خطے کی طرف عبور کرنے کے راستے نکل آتے ہیں۔ اسی طرح زمین کے دوسرے حصوں کی ساخت بھی ایسی رکھی ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک پہنچنے کے لیے راہ بن جاتی ہے یا بنا لی جاسکتی ہے۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :32
ذو معنی فقرہ ہے۔ یہ مطلب بھی ہے کہ لوگ زمین میں چلنے کے لیے راہ پائیں، اور یہ بھی کہ وہ اس حکمت اور اس کاریگری اور اس انتظام کو دیکھ کر حقیقت تک پہنچنے کا راستہ پالیں۔