Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ۲۱:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّن رَّبِّهِم مُّحۡدَثٍ إِلَّا ٱسۡتَمَعُوهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُونَ
آیت ۲۱:۲ کھولیںان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ان کے پاس جو تازہ نصیحت ہی ان کے ربّ کی طرف سے آتی ہے [3] اُس کو بے تکلف سُنتے ہیں اور کھیل میں پڑے رہتے ہیں، [4]
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :3
یعنی قرآن کی ہر نئی سورت جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوتی ہے اور انہیں سنائی جاتی ہے۔
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :4
وَھُمْ یَلْعَبُوْنَ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو اوپر ترجمہ میں اختیار کیا گیا ہے اور اس میں کھیل سے مراد یہی زندگی ہے جسے خدا اور آخرت سے غافل لوگ کھیل رہے ہیں۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ وہ اسے سنجیدگی کے ساتھ نہیں سنتے بلکہ کھیل اور مذاق کے طور پر سنتے ہیں۔