Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنبياء ⁦۲۱:۱۰۷⁩

آیات

  1. وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةٗ لِّلۡعَٰلَمِينَ 

    آیت ⁦۲۱:۱۰۷⁩ کھولیں

    اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اے محمدؐ ، ہم نے جو تم کو بھیجا ہے تو یہ دراصل دنیا والوں کے حق میں ہماری رحمت ہے۔ [100]

سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :100

دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ |" ہم نے تم کو دنیا والوں کے لیے رحمت ہی بنا کر بھیجا ہے |" دونوں صورتوں میں مطلب یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت دراصل نوع انسانی کے لیے خدا کی رحمت اور مہربانی ہے، کیونکہ آپ نے آ کر غفلت میں پڑی ہوئی دنیا کو چونکایا ہے، اور اسے وہ علم دیا ہے جو حق اور باطل کا فرق واضح کرتا ہے، اور اس کو بالکل غیر مشتبہ طریقہ سے بتادیا ہے کہ اس کے لیے تباہی کی راہ کونسی ہے اور سلامتی کی راہ کونسی۔ کفار مکہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعثت کو اپنے لیے زحمت اور مصیبت سمجھتے تھے اور کہتے تھے کہ اس شخص نے ہماری قوم میں پھوٹ ڈال دی ہے، ناخن سے گوشت جدا کر کے رکھ دیا ہے۔ اس پر فرمایا گیا کہ نادانو، تم جسے زحمت سمجھ رہے ہو یہ درحقیقت تمہارے لیے خدا کی رحمت ہے۔