Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۹۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَلَّا تَتَّبِعَنِۖ أَفَعَصَيۡتَ أَمۡرِي
آیت ۲۰:۹۳ کھولیںکہ تو میرے پیچھے نہ آیا۔ کیا تو بھی میرے فرمان کا نافرمان بن بیٹھا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟“ [70]
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :70
حکم سے مراد وہ حکم ہے جو پہاڑ پر جاتے وقت، اور اپنی جگہ حضرت ہارون کو بنی اسرائیل کی سرداری سونپتے وقت حضرت موسیٰ نے دیا تھا۔ سورة اعراف میں اسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : وَقَالَ مُوْسیٰ لِاَخِیْہِ ھٰرْوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُقْسِدِیْنَ ، |" اور موسیٰ نے (جاتے ہوئے) اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ تم میری قوم میں میری جانشینی کرو اور دیکھو، اصلاح کرنا، مفسدوں کے طریقے کی پیروی نہ کرنا |" (آیت 142) ۔