Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۵۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَ مَوۡعِدُكُمۡ يَوۡمُ ٱلزِّينَةِ وَأَن يُحۡشَرَ ٱلنَّاسُ ضُحٗى
آیت ۲۰:۵۹ کھولیںموسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ زینت اور جشن کے دن[1] کا وعده ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے ہی جمع ہو جائیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
موسیٰؑ نے کہا”جشن کا دن طے ہوا، اور دن چڑھے لوگ جمع ہوں۔“ [31]
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :31
فرعون کا مدعا یہ تھا کہ ایک دفعہ جادوگروں سے لاٹھیوں اور رسیوں کا سانپ بنوا کر دکھا دوں تو موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزے کا جو اثر لوگوں کے دلوں پر ہوا ہے وہ دور ہوجائے گا۔ یہ حضرت موسیٰ کی منہ مانگی مراد تھی۔ انہوں نے فرمایا کہ الگ کوئی دن اور جگہ مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ جشن کا دن قریب ہے، جس میں تمام ملک کے لوگ دار السلطنت میں کھنچ کر آجاتے ہیں۔ وہیں میلے کے میدان میں مقابلہ ہوجائے تاکہ ساری قوم دیکھ لے۔ اور وقت بھی دن کی پوری روشنی کا ہونا چاہیے تاکہ شک و شبہ کے لیے کوئی گنجائش نہ رہے۔