Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلرَّحۡمَٰنُ عَلَى ٱلۡعَرۡشِ ٱسۡتَوَىٰ
آیت ۲۰:۵ کھولیںجو رحمٰن ہے، عرش پر قائم ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ رحمٰن( کائنات کے)تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہے۔ [2]
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :2
یعنی پیدا کرنے کے بعد کہیں جا کر سو نہیں گیا ہے بلکہ آپ اپنے کارخانۂ تخلیق کا سارا انتظام چلا رہا ہے، خود اس ناپیدا کنار سلطنت پر فرمانروائی کر رہا ہے، خالق ہی نہیں ہے بالفعل حکمراں بھی ہے۔