Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) طه ۲۰:۱۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَفَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّنَ ٱلۡقُرُونِ يَمۡشُونَ فِي مَسَٰكِنِهِمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّأُوْلِي ٱلنُّهَىٰ
آیت ۲۰:۱۲۸ کھولیںکیا ان کی رہبری اس بات نے بھی نہیں کی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی بستیاں ہلاک کر دی ہیں جن کے رہنے سہنے کی جگہ یہ چل پھر رہے ہیں۔ یقیناً اس میں عقلمندوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر کیا اِن لوگوں کو [109] (تاریخ کے اِس سبق سے)کوئی ہدایت نہ ملی کہ اِن سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کی ( بربادشدہ)بستیوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ درحقیقت اِس میں [110] بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کےلیےجو عقلِ سلیم رکھنے والے ہیں
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :109
اشارہ ہے اہل مکہ کی طرف جو اس وقت مخاطب تھے۔
سورة طٰهٰ حاشیہ نمبر :110
یعنی تاریخ کے اس سبق میں، آثار قدیمہ کے اس مشاہدے میں، نسل انسانی کے اس تجربے میں۔