Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۲۰۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا تَوَلَّىٰ سَعَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيهَا وَيُهۡلِكَ ٱلۡحَرۡثَ وَٱلنَّسۡلَۚ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَسَادَ
آیت ۲:۲۰۵ کھولیںجب وه لوٹ کر جاتا ہے تو زمین میں فساد پھیلانے کی اور کھیتی اور نسل کی بربادی کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور اللہ تعالیٰ فساد کو ناپسند کرتا ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جب اسے اقتدار حاصل ہو جاتا ہے[225]، تو زمین میں اس کی ساری دوڑ دھوپ اس لیے ہو تی ہےکہ فساد پھیلائے، کھیتوں کو غارت کرے اور نسل ِ انسانی کو تباہ کرے۔۔۔۔حالانکہ اللہ ﴿جسے وہ گواہ بنا رہاتھا﴾ فساد کو ہر گز پسند نہیں کرتا
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :225
” اِذَا تَوَلّٰی “ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو ہم نے متن میں اختیار کیا ہے اور دوسرا مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ یہ مزے مزے کی دل لبھانے والی باتیں بنا کر ” جب وہ پلٹتا ہے “ ، تو عملاً یہ کرتوت دکھاتا ہے۔