Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۲۰۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يُعۡجِبُكَ قَوۡلُهُۥ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَيُشۡهِدُ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا فِي قَلۡبِهِۦ وَهُوَ أَلَدُّ ٱلۡخِصَامِ
آیت ۲:۲۰۴ کھولیںبعض لوگوں کی دنیاوی غرض کی باتیں آپ کو خوش کر دیتی ہیں اور وه اپنے دل کی باتوں پر اللہ کو گواه کرتا ہے، حاﻻنکہ دراصل وه زبردست جھگڑالو ہے۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انسانوں میں کوئی تو ایسا ہے، جس کی باتیں دنیا کی زندگی میں تمہیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں، اور اپنی نیک نیتی پر وہ بار بار خدا کو گواہ ٹھیراتا ہے[223]، مگر حقیقت میں وہ بد ترین دشمن ِ حق ہوتا ہے۔[224]
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :223
یعنی کہتا ہے : خدا شاہد ہے کہ میں محض طالب خیر ہوں، اپنی ذاتی غرض کے لیے نہیں، بلکہ صرف حق اور صداقت کے لیے یا لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کر رہا ہوں۔
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :224
” اَلَدُّ الْخِصَام “ کے معنی ہیں ” وہ دشمن جو تمام دشمنوں سے زیادہ ٹیڑھا ہو “۔ یعنی جو حق کی مخالفت میں ہر ممکن حربے سے کام لے۔ کسی جھوٹ، کسی بےایمانی، کسی غدر و بد عہدی اور کسی ٹیڑھی سے ٹیڑھی چال کو بھی استعمال کرنے میں تامل نہ کرے۔