البقرة ⁦۲:۱۸۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۸ · پارہ ۲

فَمَنۡ خَافَ مِن مُّوصٖ جَنَفًا أَوۡ إِثۡمٗا فَأَصۡلَحَ بَيۡنَهُمۡ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

Faman khafa min moosinjanafan aw ithman faaslaha baynahum falaithma AAalayhi inna Allaha ghafoorun raheem

تراجم

ہاں جو شخص وصیت کرنے والے کی جانب داری یا گناه کی وصیت کردینے سے ڈرے[1] پس وه ان میں آپس میں اصلاح کرادے تو اس پر گناه نہیں، اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جَنَفًا(مائل ہونا) کا مطلب ہے غلطی یا بھول سے کسی ایک رشتے دار کی طرف زیادہ مائل ہو کر دوسروں کی حق تلفی کرے اور إِثْمًا سے مراد ہے جان بوجھ کر ایسا کرے (ایسرالتفاسیر) یا إِثْمًا سے مراد گناہ کی وصیت ہے جس کا بدلنا اور اس پر عمل نہ کرنا ضروری ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ وصیت میں عدل وانصاف کا اہتمام ضروری ہے، ورنہ دنیا سے جاتے جاتے بھی ظلم کا ارتکاب، اس کے اخروی نجات کے نقطۂ نظر سے سخت خطرناک ہے۔

ہاں اگر کسی شخص کو یہ اندیشہ ہو کہ کوئی وصیت کرنے والا بےجا طرف داری یا گناہ کا ارتکاب کر رہا ہے، اور وہ متعلقہ آدمیوں کے درمیان صلح کرا دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں [1] بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی وصیت کرنے والا ناانصافی سے کام لے اور کوئی اسے سمجھابجھا کر اپنی وصیت میں مرنے سے پہلے پہلے تبدیلی کرنے پر آمادہ کردے تو یہ جائز ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَنْfamanتو جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  2. خَافَkhāfaخوف کرے
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. مُّوصٍmūṣinوصیت کرنے والے
    مادہ
    وصي
    اصل لفظ
    مُوص
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. جَنَفًاjanafanطرف داری کا
    مادہ
    جنف
    اصل لفظ
    جَنَف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  7. إِثْمًاith'manگناہ کا
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فَأَصْلَحَfa-aṣlaḥaتو اصلاح کرا دے
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    أَصْلَحَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. بَيْنَهُمْbaynahumان کے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  10. فَلَآfalāتو نہیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نفی
  11. إِثْمَith'maکوئی گناہ
    مادہ
    اثم
    اصل لفظ
    إِثْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  13. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  14. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  15. غَفُورٌghafūrunبخشنے والا
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفُور
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. رَّحِيمٌraḥīmunبڑا مہربان ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ہاں جو شخص وصیت کرنے والے کی جانبداری یا گناہ کی وصیت کر دینے سے ڈرے (١) پس وہ ان میں آپس میں صلح کرا دے تو اس پر گناہ نہیں، اللہ تعالٰی بخشنے والا مہربان ہے۔ ١٨٢۔١ جَنَفًا (مائل ہونا) کا مطلب ہے غلطی یا بھول سے کسی ایک رشتہ دار کی طرف زیادہ مائل ہو کر دوسروں کی حق تلفی کرے اور اِثمًا سے مراد ہے جان بوجھ کر ایسا کرے تو مراد گناہ کی وصیت ہے جس کا بدلنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ وصیت میں عدل و انصاف کا اہتمام ضروری ہے ورنہ دنیا سے جاتے جاتے بھی ظلم کا ارتکاب اس کے اُخروی نجات کے نقط نظر سے سخت خطرناک ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan