Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ⁦۲:۱۴۶⁩

آیات

  1. ٱلَّذِينَ ءَاتَيۡنَٰهُمُ ٱلۡكِتَٰبَ يَعۡرِفُونَهُۥ كَمَا يَعۡرِفُونَ أَبۡنَآءَهُمۡۖ وَإِنَّ فَرِيقٗا مِّنۡهُمۡ لَيَكۡتُمُونَ ٱلۡحَقَّ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ

    آیت ⁦۲:۱۴۶⁩ کھولیں

    جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وه تو اسے ایسا پہچانتے ہیں جیسے کوئی اپنے بچوں کو پہچانے، ان کی ایک جماعت حق کو پہچان کر پھر چھپاتی ہے۔[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جِن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اس مقام کو﴿جسے قبلہ بنایا گیا ہے﴾ ایسا پہچانتے ہیں، جیسا اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں،[148] مگر ان میں سے ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپا رہا ہے

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :148

یہ عرب کا محاورہ ہے۔ جس چیز کو آدمی یقینی طور پر جانتا ہو اور اس کے متعلق کسی قسم کا شک و اشتباہ نہ رکھتا ہو، اسے یوں کہتے ہیں کہ وہ اس چیز کو ایسا پہچانتا ہے، جیسا اپنی اولاد کو پہچانتا ہے۔ یعنی، جس طرح اسے اپنے بچّوں کو پہچاننے میں کوئی اشتباہ نہیں ہوتا، اسی طرح وہ بلا کسی شک کے یقینی طور پر اس چیز کو بھی جانتا ہے۔ یہُودیوں اور عیسائیوں کے علما حقیقت میں یہ بات اچھی طرح جانتے تھے کہ کعبے کو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے تعمیر کیا تھا اور اس کے برعکس بیت المقدس اس کے ١٣ سو برس بعد حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے ہاتھوں تعمیر ہوا اور انہی کے زمانے میں قبلہ قرار پایا۔ اس تاریخی واقعے میں ان کے لیے ذرہ برابر کسی اشتباہ کی گنجائش نہ تھی۔