Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ⁦۲:۱۱۹⁩

آیات

  1. إِنَّآ أَرۡسَلۡنَٰكَ بِٱلۡحَقِّ بَشِيرٗا وَنَذِيرٗاۖ وَلَا تُسۡـَٔلُ عَنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۲:۱۱۹⁩ کھولیں

    ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے واﻻ اور ڈرانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے اور جہنمیوں کے بارے میں آپ سے پرسش نہیں ہوگی۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

﴿اس سے بڑھ کر نشانی کیا ہو گی کہ ﴾ ہم نے تم کو علمِ حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا۔[120] اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ، ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو

سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :120

یعنی دوسری نشانیوں کا کیا ذکر، نمایاں ترین نشانی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اپنی شخصیّت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبوت سے پہلے کے حالات، اور اس قوم اور ملک کے حالات جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیدا ہوئے، اور وہ حالات جن میں آپ نے پرورش پائی اور ٤٠ برس زندگی بسر کی، اور پھر وہ عظیم الشان کارنامہ جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہونے کے بعد آپ نے انجام دیا، یہ سب کچھ ایک ایسی روشن نشانی ہے جس کے بعد کسی اور نشانی کی حاجت نہیں رہتی۔