Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البقرة ۲:۱۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ لَوۡلَا يُكَلِّمُنَا ٱللَّهُ أَوۡ تَأۡتِينَآ ءَايَةٞۗ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّثۡلَ قَوۡلِهِمۡۘ تَشَٰبَهَتۡ قُلُوبُهُمۡۗ قَدۡ بَيَّنَّا ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يُوقِنُونَ
آیت ۲:۱۱۸ کھولیںاسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہا کہ خود اللہ تعالیٰ ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا، یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟[1] اسی طرح ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی، ان کے اور ان کے دل یکساں ہوگئے[2] ہم نے تو یقین والوں کے لئے نشانیاں بیان کردیں
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
نادان کہتے ہیں کہ اللہ خود ہم سے بات کیوں نہیں کرتایا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ [117] ایسی ہی باتیں ان سے پہلے لوگ بھی کیا کرتے تھے ۔ ان سب ﴿اگلے پچھلے گمراہوں ﴾ کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں ۔[118] یقین لانے والو ں کے لیے تو ہم نشانیاں صاف صاف نمایاں کر چکے ہیں ۔[119]
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :117
ان کا مطلب یہ تھا کہ خدا، یا تو خود ہمارے سامنے آکر کہے کہ یہ میری کتاب ہے اور یہ میرے احکام ہیں، تم لوگ ان کی پیروی کرو، یا پھر ہمیں کوئی ایسی نشانی دکھائی جائے، جس سے ہمیں یقین آجائے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ خدا کی طرف سے ہے۔
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :118
یعنی آج کے گمراہوں نے کوئی اعتراض اور کوئی مطالبہ ایسا نہیں گھڑا ہے، جو ان سے پہلے کے گمراہ پیش نہ کرچکے ہوں۔ قدیم زمانے سے آج تک گمراہی کا ایک ہی مزاج ہے اور وہ بار بار ایک ہی قسم کے شہبات اور اعتراضات اور سوالات دہراتی رہتی ہے۔
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :119
یہ بات کہ خدا خود آکر ہم سے بات کیوں نہیں کرتا، اس قدر مہمل تھی کہ اس کا جواب دینے کی حاجت نہ تھی۔ جواب صرف اس بات کا دیا گیا ہے کہ ہمیں نشانی کیوں نہیں دکھائی جاتی۔ اور جواب یہ ہے کہ نشانیاں تو بیشمار موجود ہیں، مگر جو جاننا چاہتا ہی نہ ہو، اسے آخر کونسی نشانی دکھائی جاسکتی ہے۔