Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) مريم ۱۹:۵۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَنَٰدَيۡنَٰهُ مِن جَانِبِ ٱلطُّورِ ٱلۡأَيۡمَنِ وَقَرَّبۡنَٰهُ نَجِيّٗا
آیت ۱۹:۵۲ کھولیںہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کر لیا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہم نے اُس کو طُور کے داہنی جانب سے پکارا [31] اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا، [32]
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :31
کوہ طور کے داہنی جانب سے مراد اس کا مشرقی دامن ہے۔ چونکہ حضرت موسیٰ مدین سے مصر جاتے ہوئے اس راستہ سے گزر رہے تھے جو کوہ طور کے جنوب سے جاتا ہے، اور جنوب کی طرف سے اگر کوئی شخص طور کو دیکھے تو اس کے دائیں جانب مشرق اور بائیں جانب مغرب ہوگا، اس لئے حضرت موسیٰ کی نسبت سے طور کے مشرقی دامن کو |" داہنی جانب |" فرمایا گیا۔ ورنہ ظاہر ہے کہ بجائے خود پہاڑ کا کوئی دایاں یا بایاں رخ نہیں ہوتا۔
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :32
تشریح کے لیئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، النساء حاشیہ 206 ۔