Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) مريم ۱۹:۳۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِنَّ ٱللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُوهُۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ
آیت ۱۹:۳۶ کھولیںمیرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راه ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(اور عیسیٰ ؑ نے کہا تھا کہ)” اللہ میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ، پس تم اس کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔“ [23]
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :23
یہاں عیسائیوں کو بتایا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی دعوت بھی وہی تھی جو تمام دوسرے انبیاء (علیہم السلام) لے کر آئے تھے۔ انہوں نے اس کے سوا کچھ نہیں سکھایا تھا کہ صرف خدا ے واحد کی بندگی کی جائے۔ اب یہ جو تم نے ان کو بندے کے بجائے خدا بنا لیا ہے اور انہیں عبادت میں اللہ کے ساتھ شریک کر رہے ہو، یہ تمہاری اپنی ایجاد ہے۔ تمہارے پیشوا کی یہ تعلیم ہرگز نہیں تھی۔ (مزید تفصیل کے لیئے ملاحظہ تفہیم القرآن جلد اور عمران، حاشیہ 68، مائدہ، حاشیہ 100 ۔ 101 ۔ 130 ۔ جلد چہارم الزخرف حواشی 57 ۔ 58 ۔