Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) مريم ۱۹:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَٰيَحۡيَىٰ خُذِ ٱلۡكِتَٰبَ بِقُوَّةٖۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡحُكۡمَ صَبِيّٗا
آیت ۱۹:۱۲ کھولیںاے یحيٰ! میری کتاب[1] کو مضبوطی سے تھام لے اور ہم نے اسے لڑکپن ہی سے دانائی عطا فرما دی.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
”اے یحییٰ، کتابِ الہٰی کو مضبُوط تھام لے۔“ [9] \r\nہم نے اسے بچپن ہی میں”حکم“ [10] سے نوازا
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :9
بیچ میں یہ تفصیل چھوڑ دی گئی ہے کہ اس فرمان الہی کے مطابق حضرت یحییٰ پیدا ہوئے اور جوانی کی عمر کو پہنچے۔ اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ جب وہ سن رشد کو پہنچے تو کیا کام ان سے لیا گیا۔ یہاں صرف ایک فقرے میں اس مشن کو بیان کردیا گیا ہے جو منصب نبوت پر مامور کرتے وقت ان کے سپرد کیا گیا تھا۔ یعنی وہ توراۃ پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہوں اور بنی اسرائیل کو اس پر قائم کرنے کی کوشش کریں۔
سورة مَرْیَم حاشیہ نمبر :10
|" حکم |" یعنی قوت فیصلہ، قوت اجتہاد، تفقہ فی الدین معاملات میں صحیح رائے قائم کرنی کی صلاحیت اور اللہ کی طرف سے معاملات میں فیصلہ دینے کا اختیار۔