Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الكهف ⁦۱۸:۶۴⁩

آیات

  1. قَالَ ذَٰلِكَ مَا كُنَّا نَبۡغِۚ فَٱرۡتَدَّا عَلَىٰٓ ءَاثَارِهِمَا قَصَصٗا

    آیت ⁦۱۸:۶۴⁩ کھولیں

    موسیٰ نے کہا یہی تھا جس کی تلاش میں ہم تھے چنانچہ وہیں سے اپنے قدموں کے نشان ڈھونڈتے ہوئے واپس[1] لوٹے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

موسیٰؑ نے کہا”اسی کی تو ہمیں تلاش تھی۔“ [58] چنانچہ وہ دونوں اپنے نقشِ قدم پر پھر واپس ہوئے

سورة الْكَهْف حاشیہ نمبر :58

یعنی منزل مقصود کا یہی نشان تو ہم کو بتایا گیا تھا۔ اس سے خود بخود یہ اشارہ نکلتا ہے کہ حضرت موسیٰ کا یہ سفر اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا اور ان کو منزل مقصود کی علامت یہی بتائی گئی تھی کہ جہاں ان کے ناشتے کی مچھلی غائب ہوجائے وہی مقام اس بندے کی ملاقات کا ہے جس سے ملنے کے لیے وہ بھیجے گئے تھے۔